امریکی سنیٹر مائیک کیلی بھی کورونا پازیٹو

امریکی ایوان نمائندگان کے تین رکن ماریو ڈیاز بلرٹ، بین ایم سی ایڈمز اور جوئے کنگھم کے ساتھ ساتھ سنیٹر ریڈ پال پہلے ہی کورونا وائرس سے متاثر پائے جا چکے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی سنیٹرمائیک کیلی کووڈ-19 پازیٹو پائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ وہ امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کے پانچویں ایسے رکن ہو گئے ہیں، جو اس وبا کے شکار ہوئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کیلی کے دفتر نے جمعہ کو پریس ریلیز جاری کر کے کر دی۔ مائیک کیلی کا کہنا ہے کہ ”اس ہفتہ کے شروع میں جب میں نے ہلکے فلو کی طرح علامات کا ٹسٹ کرانا شروع کیا، تو میں نے اپنے دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر سے مشورہ کیا۔ ڈاکٹر نے مجھے کووڈ-19 کی جانچ کرانے کے لئے کہا… میری جانچ رپورٹ آج پازیٹو آئی ہے“۔

مائیک کیلی نے کہا کہ ان میں انفیکشن ہلکے ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہونے تک گھر سے ہی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس انفیکشن کی وجہ سے جمعہ کو ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کرنے اور دو ٹریلین کے ریلیف پیکیج کو منظوری دینے کے دوران موجود نہیں ہو سکے۔ قابل ذکر ہے کہ ایوان نمائندگان کے تین رکن ماریو ڈیاز بلرٹ، بین ایم سی ایڈمز اور جوئے کنگھم اور سنیٹر ریڈ پال پہلے ہی کورونا وائرس سے متاثر پائے جا چکے ہیں۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں