ایران میں کل 121 ہلاکتوں کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 64 ہزار سے اوپر ہے۔
امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پورے امریکہ میں خوف کا ماحول ہے۔ وہاں کل بدھ کے روز 1931 افراد کی جان گئی جس کے بعدوہاں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد14779 ہو گئی ہے۔امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد چار لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔تازہ اعداد وشمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہےجبکہ مرنے والوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
یوروپ کے ملک جرمنی میں جہاں پر ابھی تک مرنے والوں کی تعداد کم تھی کل ایک دن میں 333 ہلاکتوں کے بعد وہاں اموات کی تعداد 2300 سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار ہے۔ادھر اٹلی میں ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اوراب وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے اور متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزارسے زیادہ ہے جبکہ مرنے والوں کی تعدادساڑے 14ہزار سےزیادہ ہے۔ادھر فرانس میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور برطانیہ میں کل 938 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہاں مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے اوپر ہے۔
ایران میں کل 121 ہلاکتوں کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 64 ہزار سے اوپر ہے۔ادھر کل چین سے کسی بھی ہلاکت کی خبر نہیں آئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار سے اوپر ہےاور مرنے والوں کی تعداد 61 بتائی جارہی ہے۔سعودی عرب میں متاثرین کی تعدا د 2932 ہے اور وہاں اس سے ابھی تک 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندستان میں اضافہ کارجحان جاری ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤں کی مدت میں توسیع کرنے پر غور کر رہی ہے۔






