امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراسست میں ہلاکت کے خلاف لندن میں جاری ’بلیک لائیوس میٹر‘ کے ایک مظاہرے کے دوران تشدد بھڑکنے کے بعد پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پرتشدد کارروائی، پولیس افسران پر حملہ ، اسلحہ رکھنے ، منشیات رکھنے ، نشہ میں دھت رہنے ، تشدد بھڑکانے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات میں کم سے کم 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے دوران چھ پولیس افسران اور کم از کم 13 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھ افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے چھ پولیس افسران کو معمولی چوٹیں آئیں۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ اسکوائر کے قریب واقع سٹیچیو آف چرچل کے آس پاس پرتشدد تصادم کے بعد کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظاہرین نے پرتشدد مظاہرے شروع کردئے۔ لندن کے میئر صادق خان کی لوگوں کو پولیس کے احکامات کی تعمیل کرنے کی اپیل کے باوجود لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئے۔