پٹنہ: (آئی این ایس انڈیا) بہارمیں کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ یہاں متاثرافراد کی تعداد 7380 ہوگئی ہے ، ان میں سے 4844 وہ ہیں جو 3 مئی کے بعد بیرونی ریاستوں سے بہار واپس آئے ہیں۔ ادھر مظفر پور بہار میں محکمہ زراعت کا ایک عہدیدار کرونا متاثر پایا گیا ہے ۔ یہ افسر شاہی لیچی لے کر دہلی کے بہاربھون گئے تھے۔ یہ لیچی صدر ، وزیر اعظم اور دیگر مرکزی وزراء کو بطور تحفہ بھیجی گئی تھی۔ اس کے بارے میں ، مظفر پور پبلک ریلیشن آفس سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس افسر کا کام صرف لیچی پہنچانا تھا۔ اس کا لیچی کی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اس سلسلے میں ، مظفر پور ڈسٹرکٹ آفیسر چندرشیکھر پرساد سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ افسر صرف دہلی بہار بھون گیا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لیچی کا ٹرک بہار بھون پہنچا ہے یا نہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے دونوں رشتہ داروں سے ملنے گیا۔ ان میں سے ایک کورونا مثبت پایا گیا۔ اسی بنا پر افسرنے اپنی جانچ کی اور وہ بھی مثبت پائے گئے۔ تاہم ، اس کا لیچیوں کی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بہار بھون کے عہدیدارصرف یہ کام کرتے رہے ہیں۔اسی اثنا میں ، ضلعی تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مظفر پور محکمہ زراعت کے عہدیدار 9 جون کو ٹرین سے لیچی کا پیکٹ لے کر بہار بھون ، نئی دہلی آئے تھے۔ یہ افسر بہار بھون میں کورونا سے بچاو ¿کے لیے دی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا اپنے کمرے میں تھا۔ یہ واضح کرنا ہے کہ اس افسر کا لیچی کی تقسیم میں کوئی کردار نہیں تھا اور یہ کام بہار بھون کی ٹیم کررہی تھی۔

Leave a Reply