ارتغرل غازی کے نام

ہمت سے آیا ہے ارتغرل غازی
اسی لئے بھایا ہے ارتغرل غازی

اس کے دل میں حوصلہ ہے چٹانوں سا
دشمن پر چھایا ہے ارتغرل غازی

ملت پر جو دھوپ نہیں آنے دیتا
سر کا وہ سایہ ہے ارتغرل غازی

نہیں پتہ شاید یہ دنیاداروں کو
قوم کا اک سرمایہ ہے ارتغرل غازی

سرکیسے جھک سکتے ہیں مظلوموں کے
حوصلہ ایسا لایا ہے ارتغرل غازی

عاشی تم تاریخ اٹھا کر دیکھو تو
تابندہ سرمایہ ہے ارتغرل غازی

عائشہ شیخ عاشی

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں