مصر،امریکہ،ا ٓسٹریا،سعودی عربیہ اور موریشس سے ماہرین اردو کی شرکت

شعبہ اردو نیوکالج،چنئی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ویبنار کا انعقاد
چنئی(ساجد حسین ندوی) شعبہ اردو نیو کالج،چینئی، انڈیا کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی ویبنار بتاریخ 20/21 اگست 2020 بروز جمعرات و جمعہ بعنوان ”اردو کی شعری اورونثری اصناف“ منعقد ہونے جارہاہے، جس میں ملک وبیرون ملک سے اردو کے ماہرین بطور مہمان خصوصی شرکت فرمارہے ہیں۔ بیرون ممالک سے شرکت فرمانے والوں میں ڈاکٹر نہا مصطفی محمود سعد(مصر)، ڈ اکٹر بسنت محمد شکری(مصر)،ڈاکٹر ایس قاضی اظہر(امریکہ)،ڈاکٹر آفتاب حسین (آسٹریا)محترمہ فاطمہ سعدیہ (سعودی عربیہ) اور محترمہ ابیناز جان علی کے نام سر فہرست ہیں جبکہ ہندوستان سے پروفیسر انوار الدین (حیدرآباد) پروفیسر ارتضی کریم (دہلی یونیورسٹی)، ڈاکٹر صفدر امام قادری(کامرس کالج،پٹنہ)، پروفیسر نسیم الدین فریس (مولاناآزاد یونیورسٹی حیدرآباد) پروفیسر محمد علی جوہر (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) پروفیسرسید فضل اللہ مکرم(سینٹرل یونیورسٹی،حیدرآباد)، ڈاکٹر عبد اللہ امتیاز (ممبئی یونیورسٹی)، پروفیسر سید سجادحسین (مدراس یونیورسٹی) پروفیسر قاضی حبیب احمد (مدراس یونیورسٹی)، ڈاکٹر نادر المسدوسی (حیدرآباد)، ڈاکٹر انوپما پول (بنگلور یونیورسٹی)،ڈاکٹر امان اللہ (مدراس یونیورسٹی) اور ڈاکٹر عطاءاللہ سنجیری (شنکر اچاریہ یونیورسٹی، کیرل) شرکت فرمارہے ہیں۔
اس دو روزہ بین الاقوامی ویبنار میں کلیدی خطبہ پروفیسر سید سجادحسین (سابق صدر شعبہ اردو، مدراس یونیورسٹی) پیش کریں گے.
ٓویبنار کے کنوینر ڈاکٹر طیب خرادی صدرشعبہ اردو نیوکالج نے بتایا کہ شروع میں یہ ویبنار ایک روزہ ہونا طے پایا تھا لیکن مقالہ نگاران کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسے دو روزہ کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید بتا یاکہ یوں تو تقریبا دوسو سے زائد لوگوں نے آن لائن رجسٹریشن کیا تھا لیکن ان میں سے ہم نے صرف 100 لوگوں کا انتخاب کیا اس کے بعد بھی مقالہ نگاروں کا اصرار بڑھتارہا لیکن گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے معذرت کرلی اور ان سے کہا کہ آئندہ ہم ضرور آپ کو موقع دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقالہ نگاران کے مقالات ہمیں موصول ہورہے ہیں،ہم بہت جلد تمام مقالات کویکجا کرکے آئی ایس بی اینISBN نمبر کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کریں گے۔
یہ بین الاقوامی ویبنار زوم میٹنگ کے ذریعہ آن لائن منعقد ہوگا جسے براہ رارست Department of Urdu, The New College کے یوٹیوب چینل پرنشر کیا جائے گا۔ لہذا تمام محبان اردو سے التماس ہے کہ وہ یوٹیوب لائیو کے ذریعہ اس ویبنار میں شرکت فرمائیں۔ شرکت کرنے والے والے تمام شرکاءکی طرف سے تاثرات موصول ہونے کے بعد سرٹیفکٹ سے نوازا جائے گا۔

SHARE