تم چیخوگی چلاؤگی (نظم)

منیشا ہو یا عائشہ
ہو تو تم ایک عورت ہی

وحشی تم کو نوچیں گے
یہ کاٹ کاٹ کھا جائیں گے

پھر اس پر یہ اعلی افسر
وردی کا رعب جمائیں گے

تم چیخوگی چلاؤگی
کس کس کو زخم دکھاؤگی

تم کس کو اپنا پاؤگی
جو دیکھیں گے وہ سوچیں گے

یہ سوچ سوچ پچھتائیں گے
پر پھر بھی کچھ نہ بولیں گے

ہاں! کچھ بھوکے کتّے آکر
تم پر اپنی روٹی توڑیں گے

جس کوکھ نے ان کو جنم دیا
اس کوکھ کو چیرا ، پھاڑدیا

ان دو مسکاتی آنکھوں کو
نوچا ، داغا ، بے نور کیا

میں جاکر اس کو بتاؤں گی
جو کچھ یہاں میرے ساتھ ہوا

(ام ہشام،ممبئی)
hisaam7666@gmail. com

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں