مودی کے بعد ٹرمپ نے بھی فرانس کی حمایت میں منہ کھولا

واشنگٹن: (ایجنسیاں) پہلے نگورونو کاراباخ جنگ پھر فرانس میں اہانت آمیز اقدامات  پر  اب تک خاموشی اختیار کرنے والے  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب اپنامنہ کھولا ہے اور  فرانس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’’ انتہا پسند اسلامی دہشت گردانہ حملوں کو روکنا بہت ضروری ہے۔‘‘ ایک روز  قبل  ٹرمپ نے کہا ، ’’ہماری تعزیت فرانس کے عوام کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکہ اپنے سب سے  پرانے ساتھی  کے ساتھ کھڑا ہے۔ بنیاد پرست اسلامی دہشت گردانہ حملوں کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔ فرانس یا کوئی بھی ملک زیادہ دنوں تک  ایسے حملوں کو برداشت نہیں کرسکتا۔‘‘واضح رہے کہ امریکی صدر کے علاوہ ہندوستانی  وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی فرانس میں  ایک چرچ پر ہوئے حملے کی  سخت مذمت کی  ہے۔ اب تک ڈونالڈ ٹرمپ نے نگورنو کاراباخ جنگ، ترکی اور یونان تنازع نیز  فرانس میں اسلام مخالف بیانات اور ان کے سبب ہونے والی کشیدگی پر منہ نہیں کھولا تھا، یہ پہلا  موقع ہے جب انہوں نے کوئی بیان دیا ہے ۔