‘مائناریٹی اسکالرشپس ہیلپ ڈیسک’ کی بھی کی شرعات ہوئی ہے طلبا 16 نومبر تک صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک کال کریں
نئی دہلی : (پریس ریلیز) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی یوجی / پی جی اسکالر شپ کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اب اسکالر شپ کے خواہش مند طلبہ 20 نومبر تک فارم بھر سکتے ہیں ۔ www.hwfindia.org کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اسکالر شپ پانے کی شرطیں کچھ اسطرح ہیں پچھلے کورس میں آپ کے نمبرات 55فصد سے کم نہ ہو،جس کورس کے لیے آپ فارم بھر رہے ہیں اس میں آپ داخلہ لے چکے ہوں ، سبھی اسکالر شپ ، کورس کے پہلے سال سے ہی شروع ہوگی ، سلیکشن صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا ، فارم صرف آن لائن ہی قبول کیے جائیں گے۔
اسکالرشپ کو آرڈی نیٹر عبدالکریم نے بتایا کہ جن طلبہ کو پہلے سے اسکالر شپ مل رہی ہے ان کے رواں سال کے تعلیمی ریکارڈ کی تجدید کی خاطر فاونڈیشن بچوں سے مستقل رابطے میں رہتا ہے ، اس سال 26 اکتوبر تا 4 نومبر مختلف ریاستوں کے 185 بچوں کی آن لائن کونسلنگ کی گئی اور ان کے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔
معلوم ہوکہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے، ابھی حال ہی میں’ مائنا ریٹی اسکالرشپس ہیلپ ڈیسک’ شرع کیا ہے جو ‘سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائڈینس’ کے تحت کام کرے گا ۔ اسکالرشپ سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لیے اس ڈیسک پر 16 نومبر تک صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک اس نمبر 8826086977 پر فون کر سکتے ہیں ۔
فاونڈیشن گزشتہ 14 برس سے یہ اسکالر شپ دے رہا ہے۔ 2006 میں اس کی شروعات کی گئی تھی ، ہر سال 500 اسکالر شپ دیتا ہے ، یوجی کورس کے لیے سالانہ 10 ہزار اور پی جی کورس کے لیے سالانہ 15 پزار دیا جاتا ہے ۔ ملک کے پالیسی ساز اداروں میں ہیومنٹیز مضامین کے طلبہ بڑی تعداد مین جاتے ہیں انہیں پرموٹ کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ ریسرچ اور انالیسیس کو فروغ مل سکے ۔