حاجی پور گلناز کی ماں سے ملنے پہونچے ایس، ڈی، پی، آئی کے قومی نائب صدر دہلان باقوی و دیگر قومی وصوبائی لیڈران، فاسٹ ٹریک سماعت کا کیا مطالبہ

ویشالی : (پریس ریلیز) آج پورے ملک میں عورتوں کیلیے ماحول بالکل غیر محفوظ بنتا جارہا ہے اس کی وجہ حکومت و انتظامیہ کا دبنگوں کے ساتھ مل کر مظلوموں کے بجائے مجرموں کا محافظ بن جانا ہے ان باتوں کا اظہار شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر دہلان باقوی صاحب نے گلناز کی ماں سے ملنے کی بعد کیا وہ حاجی پور کے دیسری رسولپور میں پارٹی کی قومی و ریاستی ٹیم کے ساتھ اپنی لیگل ٹیم کو لیکر پہونچے تھے انہوں نے کہاکہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار شوشاشن کا دعویٰ کرتے ہیں اور ریاست میں خواتین کے محفوظ ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن آج ہم دیکھ رہیں کہ روز ہاتھرس جیسے واقعات بہار میں واقع ہوتے نظر آتے ہیں انہوں نے آگے بتایا کہ گلناز کے انصاف کیلئے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے وکلاء لگے ہوئے ہیں اور جب تک انصاف نہیں مل جاتا ہماری پارٹی احتجاجی سیاست و قانونی جدوجہد میں لگی رہیگی قومی نائب صدر دہلان باقوی نے ریاستی حکومت سے مانگ کیا کہ 50 لاکھ روپے معاوضہ فیملی کو دیا جائے ساتھ ہی انہوں نے فیملی کو مکمل سیکورٹی دینے اور فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعہ سماعت کر گلناز کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہونچانے کی مانگ کیا واضح ہوکہ پارٹی پہلے دن سے پورے ملک میں گلناز کیلیے احتجاج کر رہی ہے اور ان کی فیملی کے ساتھ مل کر قانونی جدوجہد بھی کر رہی ہے اس موقع پر پارٹی کے قومی نائب صدر دہلان باقوی، قومی جنرل سیکرٹری عبدالمجید کوڈ لیپیٹ، قومی سکریٹری محبوب عواد شریف، پارٹی کے بہار انچارج ریاض کوڈ لیپیٹ اور ریاستی صدر نسیم اختر کے ہاتھوں مالی مدد بھی دی گئی تو وہیں گلناز کی ماں نے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا کہ مسلسل پارٹی کے مقامی و ریاستی لیڈران و کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں ٹیم میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری احسان پرویز، صوبائی خازن ریاض احمد، صوبائی لیگل انچارج نورالدین زنگی، صوبائی کمیٹی ممبر سیف الرحمان، پٹنہ کے ذمہ دار محبوب الرحمٰن اور ویشالی ضلعی صدر مظہر عالم بھی موجود تھے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں