دربھنگہ: (پریس ریلیز) ملک بھر میں پاپولر فرنٹ کے قومی لیڈران کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹ کے ذریعہ بیک وقت 26 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جسمیں بہار کے پورنیہ دفتر اور دربھنگہ ضلع کے سنھگھوارہ تھانہ کے شکرپور گاؤں میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار ریاستی جنرل سیکریٹری کا گھر بھی شامل ہے اس کو لیکر آج پٹنہ میں بہار ریاستی جنرل سیکریٹری محمد ثناء اللہ، ریاستی نائب صدرریاض معارف اور ریاستی سکریٹری محبوب عالم رحمانی نے پریس کانفرنس کیا نائب صدر ریاض معارف نے کہا کہ ہمارا ماننا ہیکہ یہ مکمل طورپر ایک سیاسی چھاپہ ہے کیونکہ ہمارے ملک میں خاص طور پر 2014کے بعد سے یہ دیکھا گیا ہیکہ جب جب حکومت کو عوامی مخالفت کا سامنا ہو ہو جب بھی کوئی عوامی تحریک نے حکومت پر دباؤ بنایا ہو تو اس سے ذہن بھٹکانے کیلیے ای.ڈی این.آئی.اے جیسی ایجنیسیوں کا استعمال حکومت کی طرف سے کر ایسے چھاپے مارے جاتے ہیں اور اس حکومت نے ایجینسیوں کا اس قدر استعمال کیا ہیکہ عوامی اعتبار ان ایجنسیوں سے بالکل ختم سا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کسان آندولن پورے ملک میں پھیل چکا ہے کسانوں کی ناراضگی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے تو اس سے ذہن بھٹکانے کیلیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو بحث کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت ہی پورے ملک میں ہنگامی طور پر ای.ڈی نے چھاپے مارے ہیں ریاستی جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ نے کہا کہ یہ سی.اے.اے مخالف آندولن میں شامل کارکنوں و جماعتوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ بھی ہے کیونکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اس کالے قانون کے خلاف پہلے دن سے بولتی رہی اور اس کے خلاف عوامی تحریک میں صف اول میں مضبوطی کے ساتھ کھڑی رہی ہے محمد ثناء اللہ نے اسے مظلوم طبقات بالخصوص مسلمانوں کی تقویت کے جدوجہد کو دبانے کی کوشش اور مسلم،دلت،لیفٹ تنظیموں کو بدنام کرنے کا ایک حصہ بھی بتایا جس کے تحت پہلے بھی جماعت اسلامی، تبلیغی جماعت، بھیم آرمی کو نشانہ بنایا گیا اور اربن نکسل کا ایک کھیل کھیلا گیا۔
ریاستی سکریٹری محبوب عالم رحمانی نے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اس چھاپے کی مزمت کرتے ہے اور چونکہ ہم مکمل طورپر جمہوری اقدار کا خیال کرتے ہوئے کام کرتے ہیں لہذا اس طرح کے کسی بھی چھاپوں کیلیے ہم ہر وقت تیار ہیں اس طرح کے چھاپے ہمارے حوصلوں کو دبا نہیں سکتے بلکہ ہم ہمیشہ کی طرح آگے بھی زیادہ سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ انصاف کے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔