دربھنگہ: (پریس ریلیز) وقت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اس کا صحیح استعمال کریں اللہ تعالیٰ زندگی کے ایک ایک لمحہ کا حساب لیں گےمذکورہ باتیں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی نے آل انڈیا ملی کونسل کی تبلیغی اصلاحی اور تعلیمی دورہ کے دوران آج مدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ میں منعقد ایک جلسے سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی وہیں وفد میں شریک آل انڈیا ملی کونسل صوبہ بہار کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عالم قاسمی نے مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل کا مقصد تعلیمی میدان میں ملت کو خود کفیل بنانا ہے. اسی مقصد کی تکمیل اور کونسل کے وحدت امت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے ہمارا یہ وفد اپنے پہلے پڑاؤ پر آپ کے درمیان موجود ہے، اور انہوں نے ملت کے لیے ضروری امور پر توجہ دلائی اس وفد میں مولانا محمد نافع عارفی صاحب کارگزار جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل صوبہ بہار اور مرزا ذکی احمد بیگ آرگنائزر آل انڈیا ملی کونسل صوبہ بہار وغیرہ شامل ہیں.اس جلسے میں مولانا احمد سعید قاسمی مولانا دبیر احمد قاسمی مولانا سہیل قاسمی مفتی اقبال قاسمی حافظ ذاکر حافظ عرفان انجنئیر عظمت اللہ ابوسعید حافظ عبد القادر حافظ شاہد مولانا منت اللہ حافظ احمد حسین سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔