کاٹھمنڈو: ( انوارالحق قاسمی – ملت ٹائمز)
15/دسمبر بروز منگل کو مسلمانوں کے مسائل کو لے کرجمعیت علماء نیپال کےمرکزی ممبر مولانا محمد شفیق الرحمان صاحب قاسمی نے نیپال کےوزیر داخلہ “رام بہادر تھاپا” اور وزیرتعلیم گری راج منی پوکھریل سے ملاقات کی اور مسلمانوں سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔ مولانا نے مسلمانوں کےمختلف مسائل سے روشناس کرایا مثلا:ملک نیپال میں مساجد ومدارس ومکاتب اور خانقاہوں کاتحفظ کیسے ہو؟ اور مدارس اسلامیہ (جودر اصل دین اسلام کے قلعیں ہیں) جوایک مدت مدیداور عرصہ دراز بالکل مقفل ہیں،ان میں تعلیمی سلسلہ کاباضابطہ آغازکب سےہو؟ اور کس سسٹم ونظام کے ساتھ مدارس اسلامیہ کھولےجائیں؟ اور بھی دیگر امورکے سلسلے میں باہمی تبادلہ خیال ہوا ہے ۔
وزیر تعلیم گری راج منی پوکھریل نے کہا: کہ ملک کے تمام تعلیمی اداریں اپنے اپنےعلاقے کے واڈا سے رابطہ کرکے کھولےجا سکتے ہیں۔
یہ خبر نیپالی مسلمانوں کے لیے انتہائی خوش کن خبر ہے،اورواقعی اس خبر کےہر ایک قاری بے حد مسرور ہوں گے۔






