اردو تحریک کے روح رواں تھے غلام سرور: ڈاکٹر ساجد علی خاں – شفیق خان

سیتامڑھی میں غلام سرور کے یوم پیدائش کے موقع سے منعقد ہوئی یوم تقریب 

سیتامڑھی: (محمدمظفر عالم) سالار اردو ‘ تحریک اردو ‘ فخر ملت اور صحافت کے علمبردار کے ساتھ ساتھ سیاست کے منجھے ہوئے سیاستدان تھے الحاج غلام سرور صاحب مذکور باتوں کا اظہار خیال سیتامڑھی ضلع کی مشہور و معروف شخصیت اور انجمن ترقی اردو بہار ضلعی شاخ سیتامڑھی کے صدر جناب ڈاکٹر الحاج محمد ساجد علی خان صاحب نے سابق وزیر تعلیم اور سابق اسمبلی اسپیکر الحاج غلام سرور کی یوم پیدائش کے موقع سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم لوگ ان کےبتائے ہوئے راستے کو اختیار کر یں اور اردو کو فروغ دیں اور اردو پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی تلقین کریں اس موقع سے سیتامڑھی ضلع راجد صدر جناب الحاج محمد شفیق خان صاحب نے کہا کہ غلام سرور صاحب اردو کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے اور اپنے اردو اخبار سنگم کے ذریعے عوام کو راہ ہموار کر تے رہے سیاست اور صحافت میں یکساں کمال رکھتے تھے انجمن ترقی اردو بہار ضلعی شاخ سیتامڑھی کے نائب صدر محمد طالب حسین ابراہیم پوری نے کہا کہ غلام سرور صاحب کا سیاست اور صحافت میں جو کمال تھا ان کا کوئی مثال نہیں وہ اپنے آپ میں ایک انجمن تھے انجمن ترقی اردو بہار ضلعی شاخ سیتامڑھی کے سکریٹری جناب ڈاکٹر محمد رضی حیدر اجالا نے کہا کہ غلام سرور کی صحافت اور سیاست میں جو خدمات ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی انجمن ترقی اردو سیتامڑھی کے نائب صدر جناب راشد فہمی پریہار وی نے کہا کہ غلام سرور نے جس طرح اردو زبان کو سینچنے اور سنوارنے میں اپنی زندگی ختم کی اسی طرح ہم لوگوں کو بھی اردو کے تئیں بیدار رہنا ہوگا اور اردو کی لڑائی لڑنی ہوگی اس موقع سے ملک کے مشہور و معروف شاعر اور ادیب جمیل اختر شفیق نے کہا کہ اردو صحافت اور سیاست میں جس طرح غلام سرور نے اپنی خدمات سے لوگوں کا دل جیتنے کا کام کیا اور آج جس طرح ان کا نام روشن ہے وہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے وہ ہمیشہ اردو کی ترویج و ترقی کے لئے کوشاں رہے مولانا محمد قمر مصباحی نے کہا کہ غلام سرور کی یوم پیدائش کے موقع سے منعقد یوم تقریب سے ہم لوگ عہد لیں کہ ان کے نقش قدم پر چل کر اردو کو سینچنے اور سنوارنے میں ہمیشہ کوشاں رہیں گے پوروانچل پوسٹ کے چیف ایڈیٹر اور سیتامڑھی ضلع یوتھ کانگریس کے صدر جناب محمد شمس شاہنواز نے کہا کہ غلام سرور نے اپنی صحافتی خدمات اور سیاسی خدمات سے جو نام روشن کیا وہ ہمیشہ اور رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی اس موقع سے صحافی مولانا محمد اشتیاق عالم تسلیمی نے کہا کہ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں ایک اچھے صحافی اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے ان کا صحافت میں جو مقام تھا وہ کوئ دوسرا نہیں لے سکا صحافی محمد کلیم اختر شفیق نے کہا کہ غلام سرور نے جس طرح اردو کو اپنا مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا آج ہمیں بھی چاہیئے کہ ان کے نقش قدم پر چل کر اردو کو فروغ دینے کے لئے اُردو اخبار ات و رسائل خرید کر پڑھیں اور ادو کا استعمال کریں اس موقع سے دہلی پبلک اسکول پوپری کے منیجر جناب محمد مقصود عالم مدرسہ فیض عام بڑی پھلوریا کے پرنسپل مولانا محمد مطیع الرحمن قاسمی محمد اسرار الحق پپو پوپری ایم ایس حیدر راعین محمد معراج رودولوی محمد مظفر عالم راجہ محمد ثاقب رضا فیض پور ی ملت ٹائمس سیتامڑھی سمیت کئی لوگوں نے اپنے اپنے خیالات سے سامعین کو محظوظ کیا پروگرام کا با ضابطہ آغاز قاری عبد الباری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد کلیم اختر شفیق نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کے دلوں کو منور کر دیا جبکہ الحاج محمد ابوالکلام ہر پوروا کی دعاء پر یوم اردو تقریب اختتام پذیر ہوا۔