نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل نے جمعہ کے روز کہا کہ زرعی قوانین پر بحث کے دوران سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے خط کا حوالہ دیکر غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے۔
پرفل پٹیل نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ شرد پوار نے مرکزی وزیر زراعت رہتے ہوئے جو خط ریاستوں کو ارسال کیا تھا، اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ایک بل کا فارمیٹ بھیجا جارہا ہے جس پر غور و خوض کرنے واپس کردیجئے۔ اس خط کا حوالہ شرد پوار کے زرعی قوانین کی حمایت کرنے کی بات کرنا غلط ہے۔
Discussion on Motion of Thanks on the President's Address in #RajyaSabha.https://t.co/Nps4TIuquo#Budget2021 #BudgetSession2021 #RajyaSabhaSession253 pic.twitter.com/csNjVZQHEt
— Praful Patel (@praful_patel) February 5, 2021
انہوں نے کہا کہ سبھی کسانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ اگر اپوزیشن کی بات مان کر زرعی قوانین سے متعلق بل سلیکٹ کمیٹی کو بھی دیئے جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ دلی کی سرحد پر مظاہرے کے مقام پر تار، باڑھ اور بریکیڈنگ مناسب نہیں ہے۔ کسان لوگوں کے فصل کاشت کرتے ہیں ان کے ساتھ کیا جارہا برتاؤ کافی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات تسلیم کئے جانے چاہئیں۔ اس سے قبل ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سرکاری کام کاج کے سلسلے میں تفصیل اور دیگر دستاویزات ایوان میں پیش کئے گئے۔

Leave a Reply