معروف مفکر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر محمد ناصر کی حیات و خدمات پر دو روزہ بین الاقوامی سمینار اختتام پذیر

نئی دہلی: (پریس ریلیز) معروف مفکر اور انڈونیشا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر محمد ناصر کی حیات وخدمات پرانٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹس امریکہ ۔ ابن خلدون یونیورسیٹی بغور انڈونیشیا اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نئی دہلی کے زیر اہتمام آن لائن دورزہ انٹرنیشل کانفرنس آج اختتام پذیر ہوگئی ۔دو روزہ کانفرنس میں ہندوستان ، انڈونیشا، ملیشیا اور امریکہ سمیت متعدد ممالک سے اہم شخصیات نے شرکت کی اور ان کی ہمہ جہت خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ڈاکٹر ناصر محمد آزادی کے بعد انڈونیشیا کے پہلے وزیر اعظم بنے ۔ انہیں تمام اسلام پسند پارٹیوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا اور اسلامی انقلاب برپا کیا ۔ سیاست کے علاوہ تراث اسلامی ، دینی افکار اور مذہبی امور کے فروغ میں بھی انہو ں نے نمایاں کردار ادا کیا تھا اور عالم اسلام کیلئے ایک عظیم رول ماڈل کے پر جانے گئے ۔

دو روزہ اجلاس میں ملیشیا کے سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم۔ ڈاکٹر یوسف کلا نائب قومی ریپبلک آف انڈونیشیا ۔ڈاکٹر فدلی زون چیرمین پارلیمینٹ ہاﺅس کمیٹی انڈونیشیا ۔پروفیسر کمال حسن سابق وائس چانسلر آئی آئی یو ملیشیا۔ مرحوم ڈاکٹر ناصر کے صاحبزادہ ڈاکٹر احمد فوزی ناصر ۔ ڈاکٹر محمد منظور عالم چیرمین انسٹی ٹیوٹ آف ابجیکٹیو اسٹڈیز ۔ڈاکٹر محمد صدیق انڈونیشیا ۔ڈاکٹر نروانا صفرین انڈونیشیا ۔ پروفیسر زیڈ ایم خان ۔ ڈاکٹر فہیم اختر ندوی ۔ ڈاکٹر کمال اشرف قاسمی ۔ ڈاکٹر ایچ ایم نور وحید ۔ ڈاکٹر ساجدہ احمد پڈی ۔ ڈاکٹر سہرین محمد سولہنی ۔ پروفیسر حامد نسیم رفیع آبادی ۔ ڈاکٹر عبد الماجد خان ۔ ڈاکٹر ثمینہ کو ثر تابش ۔ محترمہ فردوس اختر ۔ عمیر اعظمی ۔ پروفیسر سید جمال الدین ۔پروفیسر وسیم راجا۔حلمان فکری ازمان ملیشیا ۔ ڈاکٹر اعجاز احمد علی گڑھ ۔ ڈاکٹر سمیہ احمد کولکاتا ۔ ڈاکٹر نشاط افروز علی گڑھ ۔ ڈاکٹر ثنا ناز ۔ پروفیسر اشتیاق دانش وغیرہ نے زندگی اور خدمات کے متعدد اہم پہلوﺅں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مقالہ پیش کیا ۔

دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر پانچ نکاتی ایک قرار داد بھی اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس میں یہ بنیادی طور پر یہ چیزیں شامل ہے کہ آئی او ایس ۔ آئی آئی آئی ٹی امریکہ اور ابن خلدون یونیورسیٹی بغور انڈونیشا مشترکہ طور پر ڈاکٹر محمد ناصر کے افکار کو فروغ دینے کا کام کریں گے اس کے علاوہ انڈونیشیا کی حکومت ڈاکٹر محمد ناصر کے نام سے ایک ایوارڈ جاری کرے گی جو انڈونیشیا کے عدم برداشت اور اسلامی کلچر کو بطور رول ماڈل کے دنیا بھر میں فروغ دینے والوں کو دیا جائے گا ۔

اختتامی اجلاس میں ڈاکٹرہندری تنجنگ نائب ڈائریکٹر پاسٹگریڈ اسکول ابن خلدون یونیورسیٹی بغور انڈونیشیا نے خصوصی خطاب کیا ۔ پروفیسر اشتیاق دانش نے قرار داد پیش کیا ۔ جبکہ نظامت کا فریضہ انجام دیا پروفیسر افضل وانی اور پروفیسر حسینہ حاشیہ نے کلمات تشکر پیش کیا ۔ قبل ازیں مولانا اطہر حسین ندوی کی تلاوت سے انٹرنیشل کانفرنس کا آغاز ہوا ۔