جنرل سنگھ کو ان کے عہدے سےفوراً برخاست کیا جائے : راہل گاندھی








سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ کے ذریعہ ایل اے سی پر دیئے گئے بیان کو چین کی مدد کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سنگھ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹر پر بتایا کہ ، “بھارتیہ جنتا پارٹی کا وزیر چین کی مدد کرکے ہندوستان کی پوزیشن کو کمزور کیوں کررہا ہے۔ انہیں فوراً برخاست کیا جانا چاہئے۔ ان کو عہدے سے نہ ہٹانے کا مطلب ملک کے ہر جوان کی توہین کرنا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل سنگھ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ہندوستان نے چین کے مقابلے میں زیادہ مرتبہ لائن آف اکچوئل کنٹرول (ایل اے سی ) کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد چین نے کہا کہ ہندوستان نے نادانستہ طور پرمیں ہی صحیح لیکن اپنی غلطی مان لی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *