دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے براڑی میں ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل تین ملزمان کو اسی معاملہ میں 11 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں گرفتار دیپ سدھو اور اقبال سنگھ سے دہل پولیس کی کرائم برانچ پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ آج ان دونوں ملزمان کو لال قلعہ تک لے جایا جائے گا اور اس روٹ کا معائنہ کیا جائے گا جس پر جا کر لال قلعہ پر ہنگامہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply