’مشن کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کو ممبئی پولیس نے اعزاز سے نوازا

ممبئی: آج مورخہ ۱۳ فروری بروز سنیچر بوقت پانچ بجے شام سِنگھڑ کامرس کالج مہاڈا کالونی ساکی ناکہ کے کانفرنس ہال میں پورے علاقہ میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں اور محتاجوں کی خدمت کرنے، کھانا اور راشن تقسیم کرنے، لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور کرونا کال میں کام کرنے والوں کو ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن کی طرف ڈی سی پی اور سینئر افسران کی موجودگی میں اعزاز سے نوازا گیا، واضح رہے کہ مولانا عاطف سنابلی ساکی ناکہ مسجد اہل حدیث کے امام و خطیب اور مشہور عالم دین نے” مشن کوئی بھوکا نہ سوئے ” چلایا جس کے تحت انہوں روزانہ تقریباً ہزاروں لوگوں میں کھاناتقسیم کروایا پانچ ہزار سے زائد راشن پیکٹ، افطاری پیکٹ تقسیم کئے، سحری اورافطاری کا انتظام کروایا، لاکھوں لوگوں نے ان کے مشن کوئی بھوکا نہ سوئے سے فائدہ اٹھایا اور دونوں ٹائم تقریباً تین ماہ بلا تفریق مذہب وملت انہوں نے غریبوں کی مدد کے لئے شب و روز ایک کرکے بہترین اور مثالی خدمات انجام دیں جس کی بناپر ان کی خدمات اور مثالی محنتوں کے اعتراف میں ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن نے انہیں اعزاز سے نوازا، واضح رہے اس سے پہلے شہر کی کئی اور معتبر سماجی اور دینی تنظیموں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کی زبردست رفاہی اور سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز و تکریم سے نوازا ہے ۔