کسان تحریک کی حمایت میں سنگھو بارڈر پہنچے معروف عالم دین مولانا سجاد نعمانی








نئی دہلی: (اسرار احمد) پچھلے 80 دنوں سے ملک کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک مستقل طور پر جاری ہے ، تقریباً ملک کی راجدھانی کی تمام سرحدوں پر کسانوں کی تحریک پرامن طور پر جاری ہے، کسانوں کی تحریک کو ملک کے عوام کی حمایت حاصل ہے ۔
سنگھو بارڈر پر جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کے لئے مولانا سجاد نعمانی آج سنگھو بارڈر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک کسانوں کے ساتھ ہے ، ہمارے کسانوں کو ملک کے ہر طبقے کی حمایت حاصل ہے۔ نہ صرف پورا ملک بلکہ پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ مودی جی نے ای وی ایم سے الیکشن جیت حاصل کی تھی ۔ مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم پارلیامنٹ میں کہتے ہیں کہ ایم ایس پی تھا، ایم ایس پی رہے گا تو پھر تحریری طور پر کیوں نہیں دیتے۔
مولانا نے کہا کہ یہ ملک بھائی چارے کا تھا ، اس کے اخوت و بھائی چارگی کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی تھی ، لیکن بہت کم لوگ ہیں جن کا کردار آج بھی اچھا نہیں ہے ، ان کی وجہ سے ، ملک کا بھائی چارہ خطرے میں ہے ، وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ہمیشہ اقتدار پر قابض رہیں گے، لیکن یہ ان کی بھول ہے، غلط فہمی ہے۔ آج وہ دو مذاہب کا آپس میں لڑاکر الیکشن جیت رہے ہیں لیکن ملک کے عوام ان سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد انہیں نتیجہ نظر آئے گا اور ملک کا اتحاد دوبارہ واپس آجائے گا ۔
مولانا سجاد نے کہا کہ ہمارا تعاون کسانوں کے ساتھ ہے اور آخری دن تک ہم ان کے ساتھ رہیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *