لگاتار 12ویں دن بڑھیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں، دہلی میں 90روپے کے پار








راجستھان میں پیٹرول کی قیمتیں سو روپے فی لیٹر سے زیادہ ہو گئی ہیں اور جاری رجحان سے لگ رہا ہے کہ دہل میں بھی یہ سو کےپار ہو جائیں گی ۔

پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر پورے ملک میں تشویش پائی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بڑھتی قیمتوں کے خلاف ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس درمیان خبر ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 39 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے اور دہلی میں اب پیٹرول کی قیمت 90روپے 58 پیسے فی لیٹڑ ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 37 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دہلی میں 80روپے 97 پیسے فی لیٹر ڈیزل ہوگیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار 12ویں دن دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 97روپےفی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 88 روپے سے زیادہ ہے۔ ممبئی کے بعد سب سے زیادہ قیمت کولکتہ میں ہیں جہاں یہ 95روپے سے زیادہ ہے۔ اسی طرح ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے ۔ ادھر گھریلو گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بےچینی اور غصہ نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی برقرار ہے لیکن عائد ڈیوٹی کی وجہ سےقیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہاہے ۔ ملک کی جن معروف ہستیوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے زمانہ میں تیل کی قیمتوں کو لے کر حکومت کی تنقید کی تھی آج ان کی خاموشی ان کی تنقید کی وجہ بن رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *