مجلس نے تامل ناڈو میں تین نشستوں پر انتخاب لڑنے کا کیا اعلان








حیدرآباد: صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے واضح کیا ہے کہ مجلس پارٹی تامل ناڈو میں تین نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 تاریخ کو چنئی کے ’وی ایم سی‘ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام دناکرن پارٹی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں چار سے پانچ نشستوں پر مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ، لیکن اب ہم نے تین نشستوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ دیناکرن کے ساتھ بات چیت کے بعد تین نشستوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، جن میں وانمباڑی، کرشنا گیری اور شنکراپورم میں مجلس مقابلہ کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *