کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کے دوران بنگال سے ایک حیران کن خبر موصول ہوئی ہے۔ یہاں ایک ادھیڑ شخص کی مبینہ طور پر کوی شیلڈ کا ٹیکہ لگوانے کے بعد موت واقع ہو گئی۔ اہل خانہ نے معاملہ کی شکایت درج کرائی ہے۔
ایک افسر کے مطابق جلپائی گوڑی کے کاروباری 64 سالہ کرشن دتا کی ایک مقامی اسپتال میں موت واقع ہو گئی۔ انہیں سانس لینے میں دقت پیش آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ افسر نے کہا، ’’دتا نے پیر کے روز ٹیکہ لگوایا اور رات میں انہیں سانس لینے میں دقت محسوس ہونے لگی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔‘‘

Leave a Reply