سی ٹی ای ٹی کریکر اکیڈمی کی جانب سے CTET امتحان میں کامیاب طلبا کے اعزاز منعقد سمان سماروہ میں طلباء طالبات سرفراز








معراج عالم بیورو رپورٹ

سیتامڑھی میں واقع سی ٹی ای ٹی کریکر اکیڈمی کی جانب سے نرملا اتسو پیلیس، دیپک اسٹور گلی سیتامڑھی میں منعقد سمان سماروہ میں سی ٹی ای ٹی کریکر اکیڈمی کے ان تمام طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے سی ای ٹی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ،سی ای ٹی ای امتحان میں اس کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے 162 طلبا شامل ہوئے تھے اس میں سے کل 128 طلباء طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے اور تاریخ کے اوراق میں لکھے جائیں گے ۔
اس موقع سے سیتامڑھی ضلع کے محکمہ تعلیم کے ڈی پی او استھاپنا امریندر کمار گونڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان طلباء و طالبات کو جنہوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ہے اسی طرح سی ٹی ای ٹی کریکر اکیڈمی کے بانی جناب محمد ناصر انصاری اور ڈائریکٹر سرویش کمار قابل مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس بار آپ تمام لوگوں کو بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔
اسی طرح اکیڈمی کے بانی اور ڈائریکٹر نے کہا کہ اس بار بھی کامیابی حاصل کی ہے اور آگے بھی انشاءاللہ کامیابی حاصل کرکے طالبات و طلباء کو آگے بھی تعلیم کے میدان میں اسے بلندیوں تک لے جا نا ہے اور اسی طرح انہیں نواز نے کا ارادہ ہے۔
سیتامڑھی ضلع تعلیمی ڈی پی او امریندر کمار گونڈ کو شال اڑھا کر گلدستہ پیش کرتے ہوئے میڈل دیکر اعزاز بخشا گیا ۔انہیں تعلیمی حلقہ میں بہتر کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا اسی طرح پریہار اسمبلی انتخابی حلقہ سے اسمبلی کا انتخاب لڑ چکے جناب محمد پرویز عالم انصاری کو شال اڑھا کر گلدستہ پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل پہنا کر اور مو منٹو پیش کرتے ہوئے اعزاز بخشا گیا اسی طرح بہت سارے لوگوں کو مختلف شعبوں میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر انہیں شال اڑھا کر اعزاز بخشا گیا سمان سماروہ میں اردو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بھی شال اڑھا کر گلدستہ پیش کر گولڈ میڈل پیش کرتے ہوئے میمینٹو پیش کرتے ہوئے اعزاز بخشا گیا جس میں سیتامڑھی ضلع سے روزنامہ اُردو اخبار تاثیر اور بہار منتھن کے سینئیر صحافی محمد اشتیاق عالم تسلیمیی صحافی کو اردو صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں شال اوڑھا کر گلدستہ پیش کر گولڈ میڈل پیش کرتے ہوئے مو منٹو پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا اسی طرح سیتامڑھی ضلع سے اردو اخبار میں نمائندگی کرنے والے سینئر صحافی محمد طالب حسین آزاد، ملت ٹائمس سیتامڑھی کے بیورو چیف محمد معراج عالم’ محمد سلمان ساگر،محمد پرویز عالم انصاری ضلع سکریٹری لائبریرین ایسوسی ایشن سیتامڑھی سمیت دیگر کئی سماجی کارکنان و صحافی حضرات بھی اعزاز سے سرفراز کئے گئے ۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *