ممتا بنرجی نے جاری کیا انتخابی منشور ، ہر سال پانچ لاکھ روزگار دینے کا وعدہ








کولکاتا: (ملت ٹائمز) ممتا بنرجی ویسٹ بنگال اسمبلی الیکشن کیلئے اپنی پارٹی ٹی ایم سی کا منی فیسٹو آج ریلیز کردیا ہے اور اس کا نام رکھا ہے ۔ جنتا کا منی فیسٹو ۔ جنتا کیلئے جتنا کے ذریعہ بناگیا ۔اس انتخابی منشور کی دو تاریخ پہلے رد ہوچکی ہے ۔ 14 مارچ کو ریلیز کرنے کی پوری تیار ہوچکی تھی لیکن اسے بھی رد کرنا پڑا کیوں کہ ممتا بنرجی نند گرام میں زخمی ہوگئی تھی جس کے بارے میں ٹی ایم سی کا دعوی ہے کہ وہ ایک حملہ تھا ۔
پریس کانفرنس کرکے ممتا بنرجی نے اپنا منشور جاری کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب ٹی ایم سی کی بنگال میں حکومت بنی تو ریاست کی آمدنی 25 ہزار کروڑ روپے تھی اور اب یہ بڑھ کر 75 ہزار کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ہم کا م کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ صرف دیش نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہمارے کاموں کی تعریف ہوئی ہے ۔ اقوام متحدہ سے بھی ہمیں بہترین کام کیلئے ایوارڈ مل چکا ہے ۔ بنگال سے چالیس فیصد غربت کو ہم نے ختم کیا ہے ۔ 100 میں سب سے زیادہ کام کرنے کا ریکاڈ بھی ہمار ا ہی ہے ۔
ہم نے لوگوں کو روزگا ر دیا ہے اور اپنی پوری زندگی بنگال کی سیوا کیلئے وقف کردیا ہے ۔میں بنگال کی بیٹی ہوں اور یہ گھوشنا پتر ماں ۔ ماٹی اور منش کیلئے ہے ۔
ممتا نے کہاکہ ایک مضبوط اور خوشحال بنگال بنانے کے لئے پھر سے ٹی ایم سی کو ووٹ دیں تاکہ تیسری مدت میں بھی ترقی کا پہیہ چلتا رہے ۔ ہمارا مقصد صرف ایک ہی ہے۔ بنگال کو ملک کی اولین اور ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل کرنا ۔ہم بے روزگاری کو کم کریں گے ۔”ایک سال میں 5 لاکھ نئی ملازمت دیں گے ۔ مطلب ہر سال پانچ لاکھ لوگوں کو بنگال میں روزگار دیا جائے گا ۔
سال میں چار ماہ ، ‘ڈوئیر سرکار’ پروگرام چلایا جائے گا ، جس کے تحت حکومت ہر گہر کو مفت راشن فراہم کرے گی۔
منی فیسٹو میں یہ بھی شامل ہے کہ حکومت غریبوں کو 6 ہزار اور غریب ایس سی۔ ایس ٹی کو 12 ہزار روپے سالانہ دے گی۔ہر ایکڑ پر کاشتکاروں سے 10 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ بیواﺅں کو ممتا نے ہر مہینہ 1000 روپیہ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔منشور میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ 10 لاکھ روپے تک کے قرض دیئے جائیں گے ، ان پر 4 فیصد سود لیا جائے گا۔ گھریلو خواتین یعنی ہاﺅس وائف کو بھی انکم سپورٹ اسکیم کے تحت مدد دی جائے گی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا ، ” یہ منشور جتنا ہے کو جو جنتا کیلئے جنتا کے ذریعہ بنا گیا ہے ۔ممتا بنری اور ٹی ایم سی کے منی فیسٹو میں اقلیتوں اور مسلمانوں کیلئے کیاہے ۔ وہ پڑھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن پریس کانفرنس میں ایسی کسی بھی بات کا انہوں نے تذکرہ نہیں کیا ہے جس سے پتہ چلے کہ مسلمانوں کیلئے بھی کچھ ہے ۔ بھارت کی سیاست بھی اب بہت زیادہ بدل چکی ہے۔سیکولر پارٹیو ں نے اقلیتوں اور مسلمانوں کا نام لینا بند کردیا ہے کیوں کہ انہیں لگتاہے کہ اس سے بی جے پی کا فائدہ ہوگا ۔
مغربی بنگال میں چناﺅ کل آٹھ مرحلوں میں ہورہا ہے ۔ پہلا چناﺅ 27مارچ کو ہوگا ۔ پانچ ریاستوں میں چناﺅ ہورہاہے ۔ مغربی بنگال ۔ آسام ۔ تمل ناڈو ۔ پانڈو چیڑی اور کیرالا ۔ لیکن ویسٹ بنگال سب سے اہم ماناجارہاہے اور بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے ۔ 2مئی کو ریزلٹ آئے گا ۔ ابھی تک کے سروے کے مطابق ممتا بنری جی کی سرکار تیسری مرتبہ بنگال میں بن رہی ہے ۔ لیکن بی جے پی اس مرتبہ صرف تین سیٹوں سے زیادہ پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *