پڈوچیری میں کورونا کے مدنظر اسکول بند








پڈوچیری میں انتظامیہ نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مدنظر اسکولوں کو 22مارچ سے 31مارچ تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

اسکول محکمہ تعلیم کے ڈائرکٹر پی ٹی ردر گوڑ نے جمعہ کی رات بیان جاری کرکے بتایا کہ کووڈ۔19 کے معاملات میں اچانک اضافہ کے مدنظر اور کووڈ ویکسی کمیٹی کے مشورہ پر ریاست میں کلاس ایک سے آٹھویں تک کے تمام اسکولوں کو 22مارچ سے 31مارچ تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کلا س نو سے بارہویں تک کی پڑھائی ہفتہ میں پانچ دن یعنی پیر سے جمعہ تک جاری رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *