دربھنگہ: (پریس ریلیز) 2020 اسمبلی الیکشن کے بعد آئی نتیش کمار کی قیادت والی حکومت لگاتار بہار میں جمہوریت مخالف پالیسیاں لاکر جمہوری حقوق کا جنازہ نکال رہی ہے ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے جنرل سیکریٹری محمد ثناء اللہ نے ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ اسپیشل آرمڈ فورس کو مکمل چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ اپنے شک کی بنیاد پر بغیر مجسٹریٹ کے اجازت کے کسی کو بھی گرفتار کر سکتی اور کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے اس سے مکمل طور پر انارکی پھیلنے کا راستہ کھلے گا اور عوام کو پولیس کے ہاتھوں زدوکوب و بلیک میلنگ کا نیا راستہ کھلے گا تو وہیں جمہوری اقدار کی کھلی پامالی عام ہو جائے گی محمد ثناء اللہ نے آگے کہا کہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر وزراء اور افسران کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کارروائی اور دھرنوں میں شامل ہونے پر کسی بھی طرح کا اشتعال ہوا تو سرکاری نوکری و ٹھیکوں سے ہاتھ دھونے سے متعلق تانا شاہی انداز کے فیصلے بہار سرکار نے لیے ہیں جوکہ ایک جمہوری ملک میں بالکل بھی قابل قبول نہیں ہوسکتے انہوں نے مانگ کیا کہ بہار سرکار فوری طور پر اس قانون کو واپس لے اور جمہوری حقوق کے حفاظت کو یقینی بنانے کا کام۔ کریں انہوں نے سیکولر طاقتوں سے بھی اپیل کیا کہ ان سنگین فیصلوں کے خلاف منظم و متحد طورپر میدان میں آجائے اس سے پہلے کہ بہار بھی اتر پردیش بن جائے محمد ثناء اللہ نے راجدھانی میں ریلی کے دوران راجد کارکنان پر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے ممبران پر پولسیا بربرتا کی بھی مزمت کیا اور بہار سرکار سے کہا کہ آزادی اظہار رائے کو کچلنے والی حرکتوں سے باز آویں نہیں تو عوام خود تانا شاہی سنسد کے خلاف آگے آنے پر مجبور ہوگی۔