جرأت مندانہ انداز میں ملت کا موقف رکھتے تھے مولانا ولی رحمانی، مسلم مجلس مشاورت کا اظہار تعزیت

نئی دہلی (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے امیر شریعت بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ و بانی رحمانی- 30 و رکن مسلم مجلس مشاورت حضرت  مولانا محمد ولی رحمانی کے  بڑے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین، متعلقین و مریدین سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  صدر مشاورت نے کہا کہ مولانا رحمانی کے انتقال سے ایک ملت میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے کیوں کہ  وہ ملک و ملت کے مسائل پر وسیع نظر رکھتے تھے اور مختلف عنوانات کے تحت سرگرم عمل رہتے تھے اور جرأت مندانہ انداز میں اپنا موقف رکھنے کا حوصلہ رکھنے کے حامل رہنما تھے۔
صدر مشاورت نے امارت شرعیہ، خانقاہ رحمانی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے  بہتر حال و مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداروں کو ان کے مقاصد کے مطابق چلانے پر مزید سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے ،انہوں نے فعال اور نئ نسل کو مواقع دینے کا مشورہ دیتے ہوئے مولانا مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کی     دعا کے ساتھ ان تمام اداروں کو حضرت مولانا ولی رحمانی کے بہتر نعمل بدل  ملنے کی بھی تمام احباب سے دعا کی درخواست کی ہے۔