پٹنہ: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری اور امارت شرعیہ بہار، اڑیشہ ، جھارکھنڈ کے امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کے انتقال پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ نے ایک تعزیتی بیان جاری کر کہاکہ مولانا یقیناً ایک عظیم قائد تھے اور انکے انتقال سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا مشکل ہے مولانا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری و امارت شرعیہ کے امیر شریعت رہتے ہوئے ایک بیباک قائد کا کردار نبھایا ہے اور بہت سے نازک لمحات میں اپنی حکمت بھری بیباک پالیسی کے ذریعہ قوم مسلم کے مسائل کے حل کا ذریعہ بنیں ہیں ساتھ ہی رحمانی 30، رحمانی اسکول اور اس جیسے دیگر اداروں کے ذریعہ مسلمانوں کی تعلیمی تقویت کی ہرممکن اور امید افزا کوششیں انکی طرف سے سامنے آتے رہتے ہیں ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا کی اصلاح معاشرہ کیلیے جو فکر تھی وہ بھی بیحد اہم ہے کیونکہ آج مسلم معاشرہ مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے جس کی وجہ بے حیائی، عیاشی کا گھر گھر میں پہونچ جانا ہے ایسے میں قوم کی مستقبل کی حفاظت کیلئے معاشرہ کے اصلاح پر محنت ضروری ہے ۔
محمد ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ مولانا کی بیباکی،فکر اصلاح معاشرہ اور امت کی تعلیمی تقویت کی فکر کو اپنی فکر و کوششوں کا حصہ بنائے، یہی ان کیلئے بہترین خراجِ عقیدت ہوگا ۔ اخیر میں محمد ثناء اللہ نے تمام لوگوں سے گزارش کیا کہ مولانا کی مغفرت اوراہل و عیال کیلئے صبر کی دعا کریں۔