کورونا: میٹرو، ڈی ٹی سی-کلسٹر بسوں میں مسافر کی تعداد کم کی گئی






بسوں میں مسافر کی استعداد کو کم کیے جانے کے آج سے جاری حکم کی اطلاع نہ ہونے کے سبب سواریاں بس میں تعینات مارشل سے بحث کرتی نظر آئیں۔
قومی دار الحکومت میں کورونا (کووڈ19) وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کے روز دہلی میٹرو، ڈی ٹی سی اور کلسٹر کی بسوں میں سواری کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔ نئے آرڈر کے بعد اب میٹرو، ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں محض استعداد سے 50 فیصد سواریوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہے۔
میٹرو اور بسوں میں مسافر کی استعداد کو کم کیے جانے کے آج سے جاری حکم کی اطلاع نہ ہونے کے سبب سواریاں بس میں تعینات مارشل سے بحث کرتی نظر آئیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پہلے سے ہی نائٹ کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ہی اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔دہلی میں کل کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پورے شہر میں خوف کا ماحول ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *