سپریم کورٹ نے خارج کردی قرآن کریم کے خلاف وسیم رضوی کی عرضی ، 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا






نئی دہلی: (ملت ٹائمز) سپریم کورٹ آف انڈیا قرآن کریم کی 26 آیتوں کے خلاف مردود وسیم رضوی کی عرضی خارج کردی ہے اور اسے شرارتی عرضی بتاتے ہوئے پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور سخت ڈانٹ لگائی ہے ۔
سپریم کورٹ آف انڈیا سے فون پر بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمو د پراچہ نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے وسیم رضوی کی عرضی کو خارج کردیاہے اور سخت پھٹکار لگاتے ہوئے پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاہے ۔ سپریم کورٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ عرضی شرارت پر مبنی ہے اور عدالت کا وقت برباد ہوتاہے ایسی چیزوں سے ۔
واضح رہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین وسیم رضوی نے گذشتہ مہینہ سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے کہاتھاکہ قرآن کریم کی 26 آیتیں دہشت گردی اور تشدد پر مبنی ہے جسے وہاں سے ہٹادیا جائے ۔ اس عرضی کے خلاف پورے ملک اور دنیابھر میں احتجاج ہوا۔ وسیم رضوی کا ساتھ اس کے بھائیوں ، بیوی اور ماں اور بچوں نے بھی چھوڑ دیا تھا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *