ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا (کووڈ-1) ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور اس کا بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ ایک دن میں ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2023 افراد دم توڑ گئے
نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا (کووڈ-1) ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور اس کا بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ ایک دن میں ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2023 افراد دم توڑ گئے۔ اس اثنا میں، 24 گھنٹوں کے دوران 295041 نئے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 167457 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔
India reports 2,95,041 new #COVID19 cases, 2,023 deaths and 1,67,457 discharges in the last 24 hours, as per Union Health Ministry
Total cases: 1,56,16,130
Total recoveries: 1,32,76,039
Death toll: 1,82,553
Active cases: 21,57,538Total vaccination: 13,01,19,310 pic.twitter.com/YrLu5MVdbl
— ANI (@ANI) April 21, 2021
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15616130 ہو گئی ہے، جن میں سے 13276039 افراد شفایاب ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 182553 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ ملک میں فی الحال 2157538 کیسز فعال ہیں اور 130119310 افراد کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔
آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) کے مطابق، ملک میں 20 اپریل تک 271053392 نمونوں کی کورونا کے لئے جانچ کی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ روز 1639357 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

Leave a Reply