نئی دہلی: (پریس ریلیز) کرونا وبا کی دوسری لہر کے قہرسے پورا ملک پریشان ہے ، ملک کا صحت نظام جو پہلے سے ہی کمزور تھا پوری طرح بکھر گیا ہے ۔ ایسے مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے خود شہریوں نے اب کمر کس لی ہے اس ضمن کئی تنظیمیں اورافراد انسانوں کی جان بچانے کے لیے دن رات کوششیں کررہے ہیں ۔
ملک گیر سطح پر سرگرم تنظیم ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے تحت کام کرنے والی دو ذیلی تنظیمیں میڈیکل سروس سوسائٹی اور آفات سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی سوسائٹی فار برائٹ فیوچراس وقت پوری طرح سے میدان سنبھال لیا ہے اور اپنے محدود وسائل کے باوجود موثر ڈھنگ سے کام کررتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔
ہیو من ویلفیر فاونڈیشن کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹر عارف ندوی نے بتایا کہ میڈیکل سروس سوسا ئٹی کی جانب سے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں مہاراشٹر کے ناگپور میں کوڈ کیر سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں سے سیکڑوں لوگوں کو میڈیکل مدد پہونچائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی بھی صورت سے کوڈ مریضوں کو فوری راحت پہونچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
واضح ہو کہ ایم ایس ایس کے ناگپور سینٹر کا مہارشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ د یویندر فڑنویس نے بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی ہے ۔ ایم ایس ایس نے دہلی میں غیر کوڈ مریضوں کے لیے علیحدہ مفت ایمبولینس سروس کا بھی انتطام کیا ہے ۔ 9015932545 اور 9811954910 پر مفت ایمبولینس سروس لی جاسکتی ہے ۔ جامعہ نگر میں قائم دہلی الشفا ہاسپٹل دن رات خدمت میں مصروف ہے جہاں کوڈ کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ناگہانی آفات کے مواقع پر راحت اور باز آبادکاری کے لیے کام کرنے والی ہماری تنظیم سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے والینٹیرس جامعہ نگر میں سڑکوں کے کنارے ھیلپ ڈیسک لگا کر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ اس ہیلپ ڈیسک سے روزانہ درجنوں لوگ آکسیجن ، اسپتالوں میں بیڈ اور دوسری مدد حاصل کر رہیں ۔