العثمان ایجوکیشنل اکیڈمی لچھمنیاں کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کاانعقاد
استاذ محترم، محسن ومربی حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی غیر معمولی صلاحیتوں اور گوناگوں صفات کے مالک تھے، ان کاسایہ بہت سے فتنوں کےلئے سدباب اور آہنی دیوار تھا، جب بھی باطل نےسراٹھایا، انہوں نےاس کامضبوط جواب دیا، تحفظ ختم نبوت کے لئے ان کاکردار نمایاں ہے، جان کی پرواکئے بغیر ضلع مجسٹریٹ سےمقابلہ کیا، اور اس علاقے سےقادیانیت کاخاتمہ کیا، یہ باتیں العثمان ایجوکیشنل اکیڈمی لچھمنیاں کے ڈائریکٹر مولانا انصارالحق قاسمی نے کہا، انہوں نےکہاکہ مفتی عثمانی نےاز ابتدا تاانتہا نہ صرف یہ کہ میری تعلیم کاانتظام کیا، بلکہ مشفق باپ کی طرح تربیت کی اور خیال رکھا، میرےوالد توپہلے انتقال کر گئے تھے، لیکن مجھے یتیمی کااحساس نہیں ہونے دیا، آج لگتاہے کہ میں یتیم ہوگیا، اس موقع پر مولانا ضیاء اللّہ ضیاء رحمانی نےکہاکہ وہ بڑے متحرک، وسیع الحوصلہ، اور فراخ دل تھے، وہ باعمل اور مخلص عالم دین تھے، مولانا عبدالمتین رحمانی نےکہا کہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی شخصیت ہندوستانی مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ باہرممالک میں بھی بلند قامت اور باعثِ احترام تھی، مولانا نورالہدی مظاہری صدرالمدرسین دارالعلوم زکریا نےکہاکہ مفتی عثمانی کاانتقال ایک عہد کاخاتمہ ہے، وہ اپنی ذات میں ایک انجمن اور محفل تھے، قاری محمد عزرائیل صدیقی نےکہا کہ لچھمنیاں پنچایت میں علماء اورحفاظ کی جواتنی بڑی تعداد موجود ہےوہ مفتی عثمانی کافیض ہے، مفتی محمد انصار قاسمی نےکہاکہ ان کی تعلیمی، ملی اور سماجی خدمات تین دہائیوں پرمشتمل ہے جوناقابل فراموش ہے، مولانا نعمان رحمانی نےکہاکہ وہ سلیقہ مندی سےملت کی تعمیر کا کام کرتے تھے، مولانا حیدر رحمانی نےکہاکہ ان کالگایاہواشجر سایہ دار ہے، وہ ایک امانت چھوڑ کرگئے ہیں، مفتی اسماعیل مظاہری ،مفتی ارشاد مظاہری،شاہ جہاں شاد، مولانا گلشادقاسمی،حافظ فردوس عثمانی نےاظہارخیال کیا، واضح رہے کہ اس موقع پر قاری ظفر اقبال مدنی کوباشندگان لچھمنیاں پنچایت نےجامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے کارگزار مہتمم منتخب ہونے پر مبارکبادی پیش کی، شال پیش کرکے استقبال کیااور یقین دلایا کہ ہم آپ کےساتھ ہیں، قاری ظفر اقبال مدنی نےشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والد مرحوم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کےکاموں کی تکمیل میری پہلی ترجیح ہوگی، تعزیتی نشست کی صدارت مولانا حمیدالدین مظاہری ،نظامت کے فرائض مفتی محمد سجاد قاسمی نےانجام دیا، موقع ماسٹر مظفر حسین، چئیرمین فیروز، مکھیا ہدی، قاری محمد عرفان ،ڈاکٹر فیروز ،فردوس احمد، محمد صدام، محمد عابد،حاجی محی الدین وغیرہ کےعلاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے.مفتی محمد انصار قاسمی کی دعا پرمجلس اختتام کوپہنچی۔