یاونڈے(ملت ٹائمزایجنسیاں)
افریقی ملک کیمرون میں کرسمس مارکیٹ پر ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے کیمرون کے شمالی قصبے مورا میں خود کو ایک کرسمس مارکیٹ میں دھماکے سے اڑالیا۔ مارکیٹ میں کرسمس کی خریداری کیلئے لوگوں کا کافی رش تھا تاہم اس حملے میں ایک طالبعلم اور ایک خاتون ہلاک ہوئیں جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔کرد فوج میں شامل ڈینش لڑکی کا سر لادو اور 10 کروڑ روپے لے جاﺅ، شدت پسندتنظیم داعش نے بڑا اعلان کردیا
کیمرون کے حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ نائجیریا کی سرحد سے 30 کلومیٹر دور کے قصبے مورا میں کیا گیا ہے جس میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہوسکتی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور مارکیٹ میں ایک بھکاری کے بھیس میں آیا اور مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز نائجیرین آرمی نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا سب سے مضبوط ترین گڑھ پکڑ لیا تھا جس کے بعد جنگجو بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے۔