سانتیاگو(ملت ٹائمزایجنسیاں)
جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں 7 اعشاریہ 7 کے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسمس کے دن جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں شدید ترین زلزلہ آیا ہے۔ امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز چلی کا جنوبی علاقہ ہے جو پورٹو مونٹ سے 225 کلومیٹر دور ہے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی شدت 7 اعشاریہ 7 تھی۔
” لاہور میں میری بہن نے یہ گولی کھائی ساتھ ہی اس کی حالت غیر ہو گئی “حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی کہ بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا، ایسا کیا کھایا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی
بحر اوقیانوس کے سونامی وارننگ سنٹر کی جانب سے شدید ترین زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ چلی کی حکومت کی جانب سے ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ سونامی وارننگ سنٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر دور سمندر میں شدید ترین لہریں پیدا ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے سونامی آسکتا ہے۔