جوکی ہاٹ ماب لنچنگ: پاپولر فرنٹ نے دی متاثرین کو چھت، قانونی مدد کی دلائی یقین

ارریہ: (معراج خالد) گزشتہ اتوار کی شب جوکی ہاٹ بلاک کے چکئی گاؤں میں شرپسند بھیڑ کے ہاتھوں 27 سالہ محمد اسماعیل کی ماب لنچنگ کے بعد متاثرین سے ملنے پہنچے پاپولر فرنٹ کے ریاستی صدر محبوب عالم ندوی نے ان کیلئے گھر اور ضروری اشیاء کا انتظام کروایا اور پاپولر فرنٹ کے علاقائی ذمہ داران کو جلد گھر کی تکمیل کا حکم دیا نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے محبوب عالم ندوی نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے، شرپسندوں کے حوصلے اتنے بلند ہو گئے ہیں کہ اب بہار جیسے امن و سکون والی ریاست میں بھی آئے دن ماب لنچنگ کی خبریں ملتی ہیں اس ظلم کے پیچھے ایک بڑی تنظیم کارفرما ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ بقیہ ملزمین کی جلد گرفتاری کو یقینی بنائے ورنہ پاپولر “فرنٹ کا نعرہ ہے ہر مظلوم ہمارا ہے” تحت ہم ان کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر اتریں گے اور بھیڑ کے شکار ہوئے مظلوم محمد اسماعیل کے اہل و عیال سے ہمارا وعدہ ہے کہ ہم مرحوم کی قانونی لڑائی کو لڑ کر اور مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کام کریں گے اس موقع پر قاری امتیاز احمد، مولانا شہنواز مظاہری،مولانا مدثر،جاوید کریم، راغب راہی، جمشید عالم، محمد فاروق کے علاوہ درجنوں پاپولر فرنٹ کے کارکنان موجود تھے۔