کولکاتا : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے انتخابی نعرے ’کھیلا ہوبے‘ کے تعلق سے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’لوگوں نے کھیلا ہوبے کو بہت پسند کیا لہذا ہم کھیلا ہونے دیوس منائیں گے۔‘‘
واضح رہے کہ ممتا بنرجی کی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عرضی پر کلکتہ ہائی کورٹ 7 جولائی کو فیصلہ سنانے جا رہا ہے۔ جج کوشن چندا نے اس معاملہ سے خود کو علیحدہ کر لیا تھا۔