ٹی ایم سی کے وفد نے ضمنی انتخاب جلد کرانے کے لئے الیکشن کمشنر سے کی ملاقات

ٹی ایم سی کے 5 ارکان پر مشتمل ایک وفد نے آج الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور ضمنی انتخاب جلد کرانے کا مطالبہ کیا۔ دراصل ممتا بنرجی کو وزیر اعظم بنے رہنے کے لئے رکن اسمبلی کی سیٹ حاصل کرنا لازمی ہے اور انہیں حلف اٹھائے تین مہینے کا وقت ہو چکا ہے۔ ان کی مدت 5 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے والے ٹی ایم سی کے وفد میں رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے، سوکھیندر ایس رے، جواہر سرکار، ساجدہ احمد اور مہوا موئترا شامل تھے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں