برازیل(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
برازیل کی ایک جیل میں منشیات کا ناجائز کاروبار کرنے والے دو متحارب گروپوں کے قیدیوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپوں میں کم ازکم پچاس افراد مارے گئے ہیں۔ چند رپورٹوں میں ہلاک شدگان کی تعداد ساٹھ تک بتائی گئی ہے۔ ریاست ایمیزوناس کے سکیورٹی چیف کے مطابق قیدیوں کے مابین یہ جھڑپیں اتوار کو رات گئے شروع ہوئیں اور ان پر پیر کی صبح قابو پایا جا سکا۔ جیل حکام کے مطابق قیدیوں کی گنتی کی جا رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس بدامنی کے نتیجے میں کتنے قیدی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔