کشمیر: حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال، سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

کشمیر : کشمیری علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔ گیلانی سنہ 2010 سے اپنی رہائش گاہ میں نظر بند تھے۔ سیاسی رہنماؤں کا اظہار رنج۔
کشمیری علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کا آج انتقال ہو گیا۔ ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے۔

وہیں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ ہوسکتا ہے کہ ہم زیادہ تر چیزوں پر متفق نہ ہوں لیکن میں ان کی ثابت قدمی اور ان کے عقائد پر قائم رہنے کے لیے ان کا احترام کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں