متروں کی نہیں؛ ملک کی سوچو! مودی حکومت پر راہل گاندھی کا حملہ

نئی دہلی: راہل گاندھی نے بے روزگاری کو ملک کے لیے سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے اور مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بڑھتی بے روزگاری کا کوئی حل نکالنا ہی نہیں چاہتی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سب سے بڑا قومی ایشو بے روزگاری ہے جس کے کچھ سیدھے حل ہیں: پی ایس یو-پی ایس بی مت بیچو، ایم ایس ایم ای کو معاشی مدد دو، متروں کی نہیں، ملک کی سوچو۔ لیکن مرکزی حکومت ایشو کا حل نکالنا ہی نہیں چاہتی۔‘‘

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں