عوام کی امیدوں پر مکمل کھڑا اترنے کی کوشش کرونگا: جاوید کریم ایس.ڈی.پی.آئی کی ضلعی کمیٹی کا ہوا‌ انتخاب

دربھنگہ: (پریس ریلیز) آج بہار میں ‌جس‌ طرح کا سیاسی بحران پیدا ہوا ہے اس میں عام لوگ‌خودکو بے یار و مددگار محسوس کررہے ہیں ‌ان‌باتوں کا اظہار جاوید کریم نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا دربھنگہ ضلعی صدر بنائے جانے کے بعد جاوید کریم نے کیا آگے‌انہوں نے کہاکہ اس سیاسی بحران کے درمیان ‌عوام سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی طرف دیکھ‌‌رہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس امید کو مکمل کرسکیں۔
واضح ہوکہ آج سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی دربھنگہ ضلعی کمیٹی کا انتخاب پارٹی کے قومی سیکرٹریٹ ایٹ ممبر ریاض‌فرنگی‌پیٹ اور صوبائی سیکرٹری ‌احسان‌پرویز کی دیکھ ریکھ میں مکمل ہوا جس میں جاوید کریم کو ضلعی صدر تو خالد سیف اللہ کو نا‌ئب صدر چنا گیا محمد حسین کا ضلعی جنرل سیکرٹری تو محمد جاوید عالم کا سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیا تو وہیں احسان فاروقی ضلعی خازن‌اور دلشاد،شوکت،ایاز‌افاق،محمد‌سجاد،محمد ضمیر خان،محمد‌انظر،منا‌بھایی،خالد‌انور کمیٹی ممبران چنے‌‌ گئے۔
موقع پر پارٹی لیڈران نے بتایا کہ ہماری پارٹی میں مکمل لیڈرشپ بوتھ سطح سے لیکر ‌نیشنل‌تک‌ہرتین‌سال پر تبدیل ‌ہوجاتی‌ہے جس‌تبدیلی‌کا‌‌کام مکمل انتخابی‌و جمہوری‌عمل‌کے‌ذریعہ انجام پذیر ہوتا ہے۔