آسام کے نہتے لوگوں پر فائرنگ کیلئے وزیراعلی ذمہ دار، بے گھر ہوئے لوگوں کو بسانا سرکار کی ذمہ داری: ملی کونسل




نئی دہلی: (پریس ریلیز)  آسام کے درنگ میں عوام پر ہونے والی پولس کی فائرنگ کوشرمناک قراردیتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری محمد منظور عالم نے اس میں ملوث تمام پولس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آسام میں 800 لوگوں کے مکانات کو منہدم کرنا اور انہیں بے یارو و مددگار چھوڑ دینا غیر انسانی سلوک اور بدترین ظلم ہے ، جن لوگوں کو بے گھر کیاگیاہے وہ یہاں کے شہری ہیں ، ان کے پاس سبھی ثبوت ہیں ، ملک کی پروپرٹی ملک کے عوام کیلئے ہی ہوتی ہے لیکن حکومت نے ان سے خالی کرالیا ہے ، گھروں کو توڑ دیا ہے اور پہلے کوئی نوٹس بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی متبادل جگہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ایسا کہیں نہیں ہوتاہے ۔ مکمل طور پر زیادتی اور انصافی ہے ۔ وزیر اعلی کو چاہیئے کہ وہ اپنے فیصلے کا جائزہ لیں اسے تبدیل کریں ۔ جن پولس اہلکاروں نے گولی چلائی ہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ وہ لوگ برسوں سے وہاں آباد تھے ، ان کے مکانات بنے ہوئے تھے لیکن حکومت سے سرکاری زمین بتاکر جس طرح خالی کرالیاہے اس کی جانچ بھی ضروری ہے ۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مزید کہاکہ فاششزم اور نفرت بھارت میں لگاتار بڑھتی جار ہی ہے ، مردہ لاش پر جس طرح ایک فوٹو گرافر حملہ کررہاہے وہ شرمناک ہے ، ایسے بے ضمیر اورشرپسند عناصر کے خلاف کاروائی اور ایکشن ضروری ہے ۔ آل انڈیا ملی کونسل کی مانگ ہے فائرنگ میں ملوث پولس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، حملہ آور فوٹو گرافر پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ، جن لوگوں کے گھر منہدم کئے گئے ہیں دوبارہ ان کے مکانات کی تعمیر کی جائے ، جن مساجد کو منہدم کیاگیا ہے دوبارہ اسے بنایاجائے اور عوام کو مکمل طور پر سکو ن سے رہنے دیا جائے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *