بھوپال: الیکشن کمیشن نے تین لوک سبھا اور 30 اسمبلی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 30 سیٹوں پر 30 اکتوبر کو ووٹنگ اور 2 نومبر کو ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں کھنڈوا لوک سبھا سمیت تین اسمبلی نشستوں پر آئندہ 30 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لئے پرچہ نامزدگی کا عمل 11 اکتوبر سے ہی شروع ہو جائے گا۔ 13 اکتوبر کو نام واپسی کے بعد 30 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کے بعد دو نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
گزشتہ کئی مہینوں اور دنوں سے مختلف وجوہات سے 30 اسمبلی سیٹ خالی ہوئی تھی۔ آندھرا پردیش کی ایک، آسام کی پانچ، بہار کی دو، ہریانہ کی ایک، ہماچل پردیشچ کی تین، کرناٹک کی 2، مدھیہ پردیش کی تین، مہاراشٹر کی ایک، میگھالیہ کی تین، میزورم کی ایک، ناگا لینڈ کی ایک اور راجستھان کی 2، تلنگانہ کی ایک اور مغربی بنگال کی 4 اسمبلی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
لوک سبھا کی تین سیٹوں اور اسمبلی کی 30 نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کے بعد الیکشن کمیشن کے بعد پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں اگلے سال فروری – مارچ میں الیکشن ہونا ہے۔