پتنجلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی چھت سے کود کر سادھوی کی خود کشی

پولیس نے بتایا کہ سادھوی مدھیہ پردیش کی رہنے والی ہے اور گزشتہ چھ برسوں سے یہیں پر رہ رہی تھی۔ سادھوی نے خودکشی کیوں کی ہے، ابھی اس بارے میں کچھ واضح نہیں ہو پایا ہے۔
ہریدوار: اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے بہادرآباد علاقے میں واقع پتنجلی یوگ پیٹھ کی برانچ ویدک کنیا گروکُلم میں ایک سادھوی نے آج انسٹی ٹیوٹ کی عمارت سے کود کر خود کشی کر لی۔ پتنجلی یوگ پیٹھ کے ویدک کنیا گروکُلم میں سادھوی ویداگیا کی مشتبہ حالت میں خودکشی کرنے سے پتنجلی میں کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک سوسائیڈ نوٹ ملا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی معلومات حاصل کی اور تفتیش میں سرگرم ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ سادھوی مدھیہ پردیش کی رہنے والی ہے اور گزشتہ چھ برسوں سے یہیں پر رہ رہی تھی۔ سادھوی نے خودکشی کیوں کی ہے، ابھی اس بارے میں کچھ واضح نہیں ہو پایا ہے۔ بہادرآباد تھانہ انچارج پرویز علی کا کہنا ہے کہ پتنجلی یوگ پیٹھ کے ویدک کنیا گروکُلم میں ایک سادھوی نے بلڈنگ سے کود کر خودکشی کر لی ہے۔ سادھوی کے پاس سے سوسائیڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں مذہبی باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ لاش ابھی جائے وقوعہ ویدک کنیا گروکُلم میں ہی ہے، سادھوی کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔