عام آدمی پارٹی دہلی میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی: ستیندر جین

دہلی کے وزیر صحت نے بتایا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مکمل خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فنڈز کی کمی ان کاموں میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اتوار کو کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت قومی دارالحکومت میں اگلے ساڑھے تین برسوں میں چوبیس گھنٹے پانی فراہم کرنے کے ساتھ ہی جمنا ندی کو صاف کر دے گی۔ یہاں تیراپانت پروفیشنل فورم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ستیندر جین نے بتایا کہ اروند کیجریوال حکومت گزشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے وعدوں کے مطابق قومی دارالحکومت میں بجلی کی طرح 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کا انتظام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جمنا کی صفائی کا کام بھی آئندہ ساڑھے تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دہلی اسمبلی کے گزشتہ انتخابات سے بعد سے ڈیڑھ برسوں تک کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ اور لاک ڈاؤن وغیرہ میں نکل گئے ہیں، تاکہ عام آدمی پارٹی کے وعدوں کے مطابق اگلے اسمبلی انتخابات سے پہلے ان کاموں کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جمنا کو صاف کرنے کے علاوہ اس میں گرنے والے نالے نالیوں کو بھی صاف کیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر صحت نے بتایا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مکمل خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فنڈز کی کمی ان کاموں میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com