پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

نئی دہلی:   بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں گزشتہ روز رہی تیزی کے درمیان جمعہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو سطح پرپٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 109 روپے اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔
مسلسل چار دنوں کی تیزی کے بعد اس ہفتے کے پہلے دن پیر کے روزان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی ، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی تاریخی بلند ترین سطح پر 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔ گزشتہ نو دنوں میں پٹرول 2.35 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ڈیزل بھی 13 دنوں میں 3.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔
اوپیک ممالک کے اجلاس میں یومیہ چار لاکھ بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قمیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —————— پٹرول —————— ڈیزل

دہلی ————— 103.54 ————— 92.12

ممبئی ————— 109.54 ————— 99.92

چنئی ————— 101.01 ————— 96.60

کولکاتا ————— 104.23 ————— 95.23

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com