پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران دہلی بھر میں تقریبا   ۵۰  کورونا وائرس کو ان کی بے لوث خدمات کے لیے نوازا

 نئی دہلی: (پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، دہلی کے زیر اہتمام منعقد ‘کورونا واریرس اپریسیشن ایوارڈ تقریب’ میں مہلک وبائی مرض کی دوسری لہر کے دوران انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے پر ڈاکٹروں ، صحافیوں اور سماجی کارکنوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 50 افراد کو نوازا گیا۔ 7 اکتوبر 2021 کو گاندھی پیس فاؤنڈیشن ، آئی ٹی او ، نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ، نیشنل سیکرٹری ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور پرویز احمد ، اسٹیٹ پریذیڈنٹ ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، دہلی نے شرکت کی۔

راجیو ورما ، سابق کانگریس کونسلر ، مشرقی دہلی؛ مولانا دلشادصاحب قاسمی ، مدرسہ اسلامیہ ، سلطان پوری ، شمال مغربی دہلی؛ نیہا بھارتی ، راہ فاؤنڈیشن ، دہلی؛ ڈاکٹر محمد شمعون صاحب ، پی آر ڈائریکٹر ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، دہلی؛ محمد الیاس ، اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، دہلی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا بطور ایک تنظیم کوویڈ 19 کی اس مہلک وبا کے دوران ہندوستان کے عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے۔ ہم نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے دیہاڑی مزدور اور دیگر ضرورت مند لوگوں کو راشن کٹس فراہم کی ، مفت طبی امداد کی پیشکش کی ، بحران کے دوران آکسیجن سلنڈر اور یہاں تک کہ ہمارے کارکنوں نے کوویڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے مذہبی عقائد کے مطابق باوقار آخری رسومات کو یقینی بنایا ۔
15 جولائی 2021 تک کی رپورٹ کے مطابق ، پاپولر فرنٹ کیڈر زمینی سطح پر کوویڈ 19 کی مدد کے لیے مختلف امدادی کاموں میں مصروف تھے۔ 7،146 تدفین کی خدمات ، 2،897 آکسیجن سلنڈر ، 2،173 بیڈز ، 2،635 ایمبولینس ملک بھر میں فراہم کی گئیں۔
ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کے اعزازی پروگراموں کے انعقاد سے ملک بھر میں ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کے لیے قوم میں جذبہ اور لگن بڑھے گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com