علی گڑھ: (پریس ریلیز) عیدِ علیگ یعنی کی سر سید ڈے کے مبارک دن پر اے ایم یو انتظامیہ نے اے ایم یو جرنل کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اے ایم یو جرنل طلبہ اور فارغین کے زیراہتمام ایک تعلیمی گروپ اور میڈیا تنظیم ہے جو اےایم یو ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک ہے۔ افتتاحی نشست میں اے ایم یو جرنل کی ٹیم جس میں ہاشم اعظمی، نبیل احمد، حسان عالم، امتا ریحان اور طیبہ پروین شامل رہے۔
اے ایم یو جرنل طلبہ میں فلاحی کاموں کے لیے کافی نام پیدا کر چکی ہے۔ ویب سائٹ خاص طور سے طلبہ میں تعلیم اور کیرئیر ڈیولپمنٹ پر کام کریگی۔ الومنائیز اور طلبہ کو ساتھ لیکر چلے گی ساتھ ہی جو طلبہ اے ایم یو میں اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں اور سر سید کے مشن کو پورا کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔ اس سائٹ پر اے ایم یو سے جڑی خبریں، ایڈمشن، کیرئیر وغیرہ سے جڑا مواد فراہم ہو سکے گا۔
ویب سائٹ کے افتتاح پر پروفیسر محمد وسیم علی پراکٹر اے ایم یو نے کہا “ہمارے طلبہ نے آنلائن جرنل کو لانچ کیا ہے جس کا نام اے ایم یو جرنل ہے۔ میں خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ اے ایم یو جرنل مستقبل میں ترقی کرے گا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ جو بھی منفی باتیں اے ایم یو کے خلاف پھیلائی جاتی ہیں ان کا ازالہ کیا جا سکے گا”۔ عمر سلیم پیرزادہ ، پبلک ریلیشن آفیسر، اے ایم یو نے کہا “اس سے بہتر خراج عقیدت نہیں پیش کیا جا سکتا کیونکہ سر سید نے صحافت میں بھی کام کیا اور اس کے ذریعہ ان راستوں کو کھولا جو مصائب کی چٹانوں کی وجہ سے بند تھے۔ آج کے دور میں،آنلائن اور ڈیجیٹل صحافت ان کے منصوبوں کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے جو اے ایم یو کے جوہر کو نقصان پہنچانا چاہتے”
اے ایم یو جرنل نے کافی اچھی ہائیلائٹ حاصل کی ہیں ، اپنی پارٹنرشپ میں ملک بھر میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں اس نے اپنے وثن کو صابت کیا ہے۔